وہ عورت کبھی شوہر کے دل پر راج نہیں کر سکتی جو شوہر کے ساتھ ۔۔۔! گُر کی باتیں جو ہر پاکستانی لڑکی کو ان کی مائیں بتاتی ہیں

(قدرت روزنامہ)وہ عورت کبھی بھی اپنے خاوند کے دل پر راج نہیں کرسکتی جسے بات بات پر شوہر سے لڑنے اور بد زبانی کی عادت ہو۔ ایک بیٹی کے لیے بہت فخر کی بات ہوتی ہے جب کوئی کہتا ہے یہ تو بالکل اپنے باپ پر گئی ہے۔ غصہ کے وقت برداشت کا ایک لمحہ تمہیں ہزار دفعہ شرمندہ ہونے بچاسکتا ہے۔ وہ بہن کو پردے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے محبوبہ کو میسج کررہاتھا تم کھلے
بالوں میں کمال لگتی ہو۔اگر عورت غیرت کے نام پر ق تل کرتی تو آج مرد صرف بیالوجی کی کتابو ں میں ملتے۔ جنہوں نے آپ کو چھوڑنا ہوتا ہے وہ دن یا رات نہیں دیکھتے ۔ اور جنہوں نے نبھانا ہوتا پھر وہ حالات نہیں دیکھتے۔آج کی عورت کو قربانی دینا ہوگی اپنی نیند کی ، اپنی شاپنگ کی، اپنے سلون کی اور ہر اس چیز کی جس کی وجہ سے وہ اپنی اولاد کی تربیت میں کمی کررہی ہیں۔ تب جا کر ہماری آنے والی نسلیں اللہ کی چنی ہوئی نسلیں تیا ر ہوگی ۔وقت فقط ایسا مرہم ہے جوتمہارے زخموں کی تا ب کوکم کرتا ہے ختم نہیں کرتا وہ تو تمہیں خود کرنا ہے۔ اکثر زندگی ہمیں انہی لوگوں کے ہاتھوں توڑتی ہے ، جنہیں ہم اپنا مضبوط سہارا سمجھتے ہیں۔ دل بڑا کرو باتیں تو ہر کوئی بڑی کرتا ہے۔ جھوٹے انسان کی اونچی آواز سچے انسان کو خاموش کرا دیتی ہے۔ لیکن سچے انسان کی خاموشی جھوٹے انسان کی بنیاد ہلادیتی ہے۔ لوگ یہ نہیں جانتے کہ قیامت والے دن ان کے ساتھ کیا ہوگا لیکن یہ ضرور جانتے ہیں کہ دوسروں کے ساتھ کیا ہوگا۔ تم جو دیتے ہو وہ تم نہیں دیتے تمہیں تو دینے کی توفیق بھی تمہیں دینے والا دیتا ہے۔ جب تک راستے سمجھ میں آتے ہیں تب تک لوٹنے کا وقت ہوجاتا ہے۔ زندگی میں سب سے زیادہ بے بس ہم تب ہوتے جب ہم چاہ کر بھی اپنے آپ کو ثابت نہیں کرپاتے۔ انسان کی سب پریشانیاں دوباتوں کی وجہ سے ہیں۔ تقدیر سے زیادہ چاہتا ہے ۔ وقت سے پہلے چاہتا ہے۔ آپ دنیا کی تمام عورتوں کو برقع پہنا دیں پھر بھی حساب اپنی آنکھوں کا دینا ہوگا۔ زندگی گزارنے کے دو طریقے ہیں ۔ جوہورہا ہے ہونے دو برداشت کرویا پھرذمہ داری اٹھاؤ اسے بدلنے کی۔ مرد اس عورت کے عشق سے کبھی نہیں نکل سکتا جس کو وہ پانہ سکے۔ جس قوم کی طلباء تعلیمی ادارے بند ہونے پر خوشیاں منائیں ان کی ذہنی پختگی کا اندازہ لگانا زیاد ہ مشکل نہیں ۔مرد کی وفا کا پتا ہی عورت کی بیماری میں چلتا ہے کہ سکہ کھوٹا ہے یا کھرا ہے ۔ اسی طرح عورت کی دلداری مرد کی بیروزگاری کے وقت پتہ چلتی ہے کہ وہ کاغذی ہمسفر ہے یا واقعی شریک حیات ہے۔ مرد کو عورت کے کردار کی کتنی فکر ہوتی ہے۔ اتنی فکر اگر اپنے کردار کی کرے ۔ توکتنی عورتیں بدکردار کہلانے سے بچ جائیں۔ ہمارا اچھا ہوناکسی کی پرواہ کرنا، رونا دھونا چیخنا چلانا، دعائیں کرنا مصروفیت ترک کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا لوگ اپنے حساب سےچلتے ہیں ۔

Recent Posts

موسم سرما میں گیس کی فراہمی کے نئے اوقات کیا ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صارفین کے لیے گیس کے مستقل دباؤ کو برقرار رکھنے کے لیے…

3 mins ago

قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا دورہِ پاکستان ہائی کمیشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر کے آگے احتجاج اور…

8 mins ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی طبعیت اور علاج سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چند دن قبل گلے کے علاج کے…

13 mins ago

ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم حکومتی عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، ایلون مسک کا کیا کردار ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آئندہ دور صدارت میں اہم…

20 mins ago

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

5 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

5 hours ago