موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کو حل کرنے کے لیے فوج کو سیاست سے الگ ہونا پڑے گا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جب تک فوج خود کو سیاست سے الگ نہیں کرتی اس وقت تک ملک بحران سے نہیں نکل سکتا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، اس سے سیاسی انتشار مزید بڑھے گا، تمام ادارے آئین کے مطابق طے شدہ دائرہ کار میں سمٹ جائیں تو ملک سنبھل سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ طاقتور حلقے جتنا جلد اس حقیقت کو سمجھ جائیں گے ملک اور خود ان کے لیے بہتر ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ مقتدرہ تسلیم کرلے کہ موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہوچکا ہے، سارے مسائل کا حل پورے ملک میں ازسر نو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے۔
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان ماضی میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اتحادی رہ چکے ہیں اور عمران خان کی حکومت گرانے میں ان کا اہم کردار تھا، تاہم حالیہ عام انتخابات کے بعد جہاں وہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے ناراض ہیں وہیں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی ان کے گلے شکوے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت کو پہلے روز سے ہی تسلیم نہیں کیا، ان کا موقف ہے کہ الیکشن میں 2018 کی طرح ایک بار پھر مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، اس لیے دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔
اس کے علاوہ وہ اپنے سخت سیاسی مخالف عمران خان کے ساتھ مل کر مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے کا عندیہ بھی دے چکے ہیں، ان کا موقف ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ تلخیاں ضرور ہیں لیکن بات چیت سے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Recent Posts

کھانے سے نکلنے والے ’زندہ چوہے‘ کی وجہ سے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، ایئرلائن حکام کا موقف بھی آگیا

اوسلو (قدرت روزنامہ) پرواز کے دوران ایک مسافر کے کھانے سے نکلنے والے زندہ چوہے…

7 mins ago

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

28 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

51 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

59 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago