قاتلانہ حملے کے بعد ٹرمپ سزا سے بھی بچ گئے، خفیہ دستاویزات کیس خارج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کیس خارج کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق، فلوریڈا کی عدالت کے جج نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف دائر خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کیا۔
صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہے، 2 روز قبل وہ ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، عدالت نے ٹرمپ کے خلاف کیس ماورائے قانون اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کی بنیاد پر خارج کیا۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت خفیہ قومی دفاعی دستاویزات غیرقانونی طور پر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ اگست 2023ء میں ایف بی آئی نے ٹرمپ کی رہائش گاہ سے تقریباً 100 خفیہ دستاویزات برآمد کی تھیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کیس میں فرد جرم بھی عائد کی گئی جب کہ جون 2023 میں میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پر ٹرمپ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید ہو سکتی تھی۔
عدالت کی جانب سے خفیہ دستاویزات کیس خارج کیے جانےت بعد ٹرمپ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عدالتی فیصلے پر خوشی ہوئی ہے، امید ہے کہ خفیہ دستاویزات کیس خارج کیے جانے سے ان کے خلاف دیگر مقدمات پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ عدالتی نظام بطور ہتھیار استعمال ککیے جانے کی روایت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیموکریٹس حکومت نے محکمہ انصاف کی معاونت سے ان کے خلاف سیاسی حملے کیے۔

Recent Posts

مغوی طالبعلم کی عدم بازیابی اور بلوچستان حکومت کی بے حسی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طالبعلم منصور کے اغوا کو چار دن گزر چکے…

21 mins ago

پاکستان سے غیر مشروط وفاداری آئین کا جز اور ہمارا اخلاقی فرض ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کو یہاں جناح الائیٹ اسکول…

37 mins ago

رانا ثناء اللہ نے وی پی این استعمال کرنے والوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے اسلامی…

38 mins ago

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل…

41 mins ago

چیئرمین پی ٹی اے نے وی پی این بند کرنے سے متعلق تہلکہ خیز اعتراف کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں غیرقانونی وی پی…

49 mins ago

عمرے کی آڑ میں سعودیہ جانے والے بھکاریوں کو کیسے پکڑا جائے؟ حکمت عملی تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکام نے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والے بھکاری مافیا…

1 hour ago