کسی پرپابندی لگانے سے پہلے کابینہ سے زیادہ قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے: جاوید لطیف


لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ کسی پرپابندی یا آرٹیکل 6 لگانے سے پہلےکابینہ سے زیادہ قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔
ایک بیان میں جاوید لطیف نے کہا کہ ادارے قوم کو بتائیں پاکستان کےخلاف سازشوں کے ان کے پاس کیا ثبوت ہیں ؟ فارن فنڈنگ اور سائفر کے ثبوت بھی قوم کے سامنے رکھے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائےکس طرح بانی پی ٹی آئی کوپاپولرکرنےکیلئے مل کر ارینجمنٹ کی گئی، یہ بھی بتایا جائے اس شخص نے انتشارپیدا کرنےکا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا اور قوم کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ اس شخص نے اداروں کےاندربغاوت کیلئے لوگوں کوکیسے اکسایا، 6 ہزار دہشتگردوں کو کس کی ایماء پر اور کیوں چھوڑا گیا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ادارے اور حکومت کوئی بھی اقدام لینے سے پہلے شواہد قوم کے سامنے رکھیں، اس کے بعد ایکشن لیں، کسی پرپابندی یا آرٹیکل 6 لگانے سے پہلے کابینہ سے زیادہ قوم کواعتماد میں لینا ضروری ہے۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

15 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

22 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

28 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

53 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago