پاکستان میں لوڈشیڈنگ معمول لیکن سعودی عرب میں بجلی منقطع ہونے پر کمپنی کو صارفین کو کتنا ہرجانہ ادا کرنا پڑا؟ جانئے

ریاض (قدرت روزنامہ) بجلی غائب ہونے پر متاثرین کو لاکھوں روپے مل گئے، سعودی بجلی کمپنی نے شرورہ کمشنری کے متاثرین کو ہرجانہ ادا کر دیا .

الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کے مطابق الیکٹریک کمپنی نے متاثرہ صارفین کے اکاونٹ میں 2 ہزار ریال منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے .

آج نیوز کے مطابق کمپنی نے صارفین سے فنی خرابی کے باعث بجلی کی بندش پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہزارریال فی میٹر کے حساب سے ہرجانہ ادا کیا جائے گا .

واضح رہے کہ بجلی کی فراہمی میں فنی بنیادوں پرتعطل ہو گیا تھا جس کی وجہ صارفین کو شدید مشکل کا سامنا تھا . اتھارٹی کے ضوابط کے مطابق بجلی کے انقطاع کی صورت میں کمپنی پرلازم ہے کہ وہ فوری طورپر بجلی کی بحالی کے لیے کام کرے اگر بجلی کی فراہمی میں 6 گھنٹے سے زیادہ وقت تک تاخیر ہوتی ہے تو اس صورت میں کمپنی صارف کو 200 ریال ادا کرنے کی پابند ہو گی . اگر بجلی کی بحالی میں مزید تاخیر ہوتی ہے تو ہر اضافہ گھنٹے پرکمپنی 50 ریال مزید ادا کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں