پاکستان میں لوڈشیڈنگ معمول لیکن سعودی عرب میں بجلی منقطع ہونے پر کمپنی کو صارفین کو کتنا ہرجانہ ادا کرنا پڑا؟ جانئے

ریاض (قدرت روزنامہ) بجلی غائب ہونے پر متاثرین کو لاکھوں روپے مل گئے، سعودی بجلی کمپنی نے شرورہ کمشنری کے متاثرین کو ہرجانہ ادا کر دیا ۔

الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کے مطابق الیکٹریک کمپنی نے متاثرہ صارفین کے اکاونٹ میں 2 ہزار ریال منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔آج نیوز کے مطابق کمپنی نے صارفین سے فنی خرابی کے باعث بجلی کی بندش پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہزارریال فی میٹر کے حساب سے ہرجانہ ادا کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ بجلی کی فراہمی میں فنی بنیادوں پرتعطل ہو گیا تھا جس کی وجہ صارفین کو شدید مشکل کا سامنا تھا۔اتھارٹی کے ضوابط کے مطابق بجلی کے انقطاع کی صورت میں کمپنی پرلازم ہے کہ وہ فوری طورپر بجلی کی بحالی کے لیے کام کرے اگر بجلی کی فراہمی میں 6 گھنٹے سے زیادہ وقت تک تاخیر ہوتی ہے تو اس صورت میں کمپنی صارف کو 200 ریال ادا کرنے کی پابند ہو گی ۔ اگر بجلی کی بحالی میں مزید تاخیر ہوتی ہے تو ہر اضافہ گھنٹے پرکمپنی 50 ریال مزید ادا کرے گی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago