پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے کا علم نہیں تھا، اتحاد اس طرح نہیں چلتے: شیری رحمان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہےکہ ہمیں کوئی عندیہ نہیں تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جارہی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ آپ نے بجٹ میں بھی دیکھا ہم اپنی رائے کے مطابق کچھ کر نہیں سکے، ہم نے ان سے کہا تھا اس طرح مت کیجیے، اتحاد اس طرح نہیں چلتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی عندیہ نہیں تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جارہی ہے، اب پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہیں، میں سمجھتی ہوں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کسی چیز کو آپ روک نہیں سکتے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، جو حالات ہیں اس پر عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اجتماعی دانش سے مستفید ہونا چاہیے، لوگوں سے پوچھنا چاہیے، ہر جماعت کو سوچنا چاہیے مسائل کیا ہیں، ملک کو مشکلات سے نکالنے کا حل دینا چاہیے۔
دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ ہم نے سیاست اور سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی بلکہ ریاست مخالف جماعت کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجا ہے، جب انصاف نہ ملےتو یہ سب کرنے والی جماعت پر پابندی نہ لگائی جائے توکیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے بعد نگران حکومت نے بھی اس آپشن کو روکا، ہمیں پتا ہے تنقید ہوگی مگر فرض نبھانا تنقید سے زیادہ ضروری تھا، ایسے ماحول میں وفاقی حکومت نے اپنا فرض ادا کیا ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور ریاست کا کیس لے کر جارہے ہیں، 9 مئی پر کوئی سزا ہوئی؟ فارن فنڈنگ میں آج تک کسی کو سزا نہیں ہوئی؟ بانی پی ٹی آئی نے آج تک 9 مئی واقعات پر مذمت بھی نہیں کی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago