اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید کو اسلام آباد میں خیبر پختون خوا ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے پی کی ہدایت پر صنم جاوید کو کے پی ہاؤس منتقل کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی کے ترجمان یار محمد نیازی نے بتایا ہے کہ صنم جاوید کے ہمراہ ان کی فیملی بھی ہے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ کے پی ہاؤس میں مقیم رہیں گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی صنم جاوید کے والد اور شوہر کے ساتھ رابطے میں تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
عدالت عالیہ نے گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے ساتھ صنم جاوید کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…