اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صنم جاوید اپنے اہل خانہ سمیت اسلام آباد میں خیبرپختون خوا ہاؤس میں مقیم ہیں۔ذرائع کے مطابق صنم جاوید کے پی ہاؤس میں موجود ہیں۔ وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے صنم جاوید کے والد سے رابطہ کرکے انہیں اور صنم جاوید سمیت تمام اہل خانہ کو کے پی ہاؤس میں رہنے کی گزارش کی تھی۔
ترجمان کے پی ہاؤس یار محمد نیازی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اپنی مرضی سے اپنی فیملی کے ساتھ کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو جمعرات تک صنم جاوید کو گرفتار کرنے اور اسلام آباد سے باہر لے جانے سے بھی روک دیا ہے۔
صنم جاوید کو گوجرنوالہ جیل سے رہا ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان پولیس کے حوالے کردیا تھا جو انہیں کوئٹہ لے جانا چاہتی تھی تاہم ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو اسلام آباد سے باہر لے جانے سے روک دیا۔
خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی کو فائرنگ کرکے…
نیویارک(قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیرصحت کیلئے رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو نامزد کیا…
تربت(قدرت روزنامہ)حسادیگ دشت سے 13 سال قبل لاپتہ پولیس اہلکار نصیرالدین ولد بہرام اور ان…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی…
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…