واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کیلیے نیا انٹرفیس متعارف کرانے کا فیصلہ


کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ آئی فون صارفین کے لئے نیا کالنگ انٹر فیس متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں اسکرین میں نیچے کی جانب کالنگ بار شامل ہوگا۔واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے تازہ ترین فیچر میں صارفین ایک نیا کالنگ اسکرین انٹرفیس دیکھ سکیں گے۔
واٹس ایپ بِیٹا کے اینڈرائیڈ اپ ڈیٹ میں کمپنی کی جانب سے ایپ کی کالنگ اسکرین کو جدت بخشنے کے لیے متعدد تبدیلیوں کی رونمائی کی گئی۔ ان تبدیلیوں میں اسکرین پر نیچے کی جانب کالنگ بار، بڑی پروفائل فوٹو اور مجموعی طور پر ڈیزائن شامل ہے اور اس سب کا مقصد انٹرفیس کو صارف کے لیے آسان اور دیدہ زیب بنانا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے انہی فیچرز کی حامل اپ ڈیٹ اپ آئی او ایس صارفین کے لیے نئے ورژن 24.14.78 کے ساتھ جاری کر دی گئی ہے۔
اگرچہ اس اپ ڈیٹ کے آفیشل چینج لاگ میں نئے فیچرز کو واضح انداز میں پیش نہیں کیا گیا ہے لیکن اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اپ ڈیٹ میں اسکرین پر نیچے کی جانب کالنگ بار کے لیے نیا انٹرفیس شامل ہے جو کہ بڑے پیمانے پر صارفین کو دستیاب ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago