سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلیے الیکشن کمیشن کا اجلاس جمعرات کو طلب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد اور غور و خوض کے لیے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اجلاس 18 جولائی کو طلب کرلیا۔اجلاس جمعرات کو صبح 11 بجے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوگا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، الیکشنز اور لیگل ونگز کے سربراہان الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں اُس پر عمل درآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت بھی قرار دیا۔
دوسری جانب، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دینے کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے نظرثانی درخواست بھی سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہے۔

Recent Posts

سینیٹ کا اجلاس آج 2 بجے ہوگا، 7 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ کا اجلاس آج 2 بجے ہوگا،اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا…

1 min ago

آئینی ترمیم کیلئے ارکان اسمبلی کو کتنی رقم کی آفر ہورہی ہے؟عمر ایوب نے بڑا دعویٰ کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ حکومت کے پاس نمبرز ابھی…

3 mins ago

سندھ حکومت کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ )حکومت سندھ نے تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر…

6 mins ago

کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔…

9 mins ago

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے…

17 mins ago

چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،…

29 mins ago