محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی پر پابندی کا اعلان ’’دیوانہ کی بڑ ‘‘ قرار دیدی


عوام پابندی قبول کرینگے نہ پارلیمنٹ کو کسی ادارے کا ’’دُم چھلا‘‘ بنائینگے ‘ سربراہ پشتونخوا میپ
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی ( پشتونخوا میپ ) کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے حکومتی ترجمان عطاء تارڑ کے پریس کانفرنس جس میں انہوں نے اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی تحریک انصاف پر پابندی لگانے کیلئے ملک کی سب سے بڑی عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دیوانہ کی بڑ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ ہمارے اپنے غیر سیاسی، غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے ملک ہم جہت بحرانوں میں مسلط ہوچکا ہے۔
جن سے نکلنے کا واحد راستہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں، اداروں کی اجتماعی دانش اور ایک دوسرے کو برداشت کرتے ہوئے آئین کی بالادستی، جمہور کے صحیح طور سے منتخب پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ بنانے اور تمام سول وفوجی اداروں کی آئینی حدود میں رہتے ہوئے ایک صحیح پارلیمانی جمہوری پاکستان کی تشکیل نو میں مضمر ہے۔
اور جس کے لیئے ہر اُس پاکستانی کو پوری دیانت داری سے اس کا تعلق جس بھی پارٹی اور ادارے سے ہو کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ملک کو اس ہمہ جہت بحران سے نکالیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عطاء تارڑ کی جماعت جو کہ ایک جمہوری پارٹی ہے جو آئین کی بالادستی،پارلیمان کی خودمختاری پر تعلق رکھتی ہے پتہ نہیں کس طرح اور کیوں؟ ۔
یہ قانون پاس کرنے کیلئے تیار ہوئی کہ جاسوسی اداروں کو یہ آئینی اختیار ہونا چاہیے کہ وہ لوگوں کے ٹیلیفون ٹیپ کرے اوربنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائے۔ پاکستان کے کروڑوں عوام نہ تو کسی جمہوری سیاسی پارٹی پر پابندی قبول کرینگے اور نہ اپنے منتخب پارلیمان کو کسی ادارے کا دُم چھلا بنائینگے۔
write English news With headline

Recent Posts

مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی خطاط اور مصور کے چرچے

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف خطاط اور مصور شفیق الزماں نے گزشتہ 35…

2 hours ago

ہونڈا 125 کی تازہ قیمت: صارفین کے لیے اہم معلومات

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں ہونڈا 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق یہ…

2 hours ago

تاریخی جیت پربنگلہ دیش کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے بنگلہ دیش کی…

2 hours ago

پچ ہمارے اندازے کے مطابق نہیں تھی، کپتان قومی ٹیم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست کےبعد کپتان قومی ٹیم شان مسعود…

3 hours ago

کنگنا رناوت کی ‘امبانی ویڈنگ’ میں شرکت نہ کرنے کیوجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے ایشیا کے امیر ترین…

3 hours ago

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی بلوں کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے سولر سسٹم…

3 hours ago