پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، نائب وزیراعظم


لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ نہیں ہوا، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کی حکومت مہنگائی نہیں لائی ، نوازشریف کو نکال کر ملک کی بری حالت کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چھ سے سات ماہ میں ملک کو ڈیفالٹ کرکے چلی گئی، 2018ء میں کروڑوں روپے لگاکر الیکشن چوری کرکے ایک شخص کو اقتدار پر بٹھایا گیا، پی ٹی آئی دور میں ملکی معیشت 24 سے 47 ویں نمبر تک پہنچ گئی، ن لیگ کو حکومت کا شوق نہیں تھا اگر اقتدار میں نہ آتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، شہبازشریف اور اس کی ٹیم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ای سی پی کے پاس فارن فنڈنگ کے ثبوت ہیں، یہ حقیقت کوئی جھٹلا نہیں سکتا، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ جماعت ہے، نو مئی کا واقعہ قابل مذمت ہے، اس میں جو ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کہا کہ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر اتحادیوں سے مشاورت کریں گے، ن لیگ کی قیادت اور اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کیاجائےگا، قانون و آئین کے تحت فیصلہ ہوگا، قانون و آئین کے خلاف کوئی سیاسی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

Recent Posts

کراچی: جلوس پر فائرنگ کے بعد دو جماعتوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق 8 زخمی، کئی گاڑیاں نذر آتش

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے لسبیلہ کے قریب مذہبی جماعت کے جلوس پر حملے کا واقعہ…

2 mins ago

کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ، دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی…

6 mins ago

زرداری نے مولانا سے دو تہائی اکثریت کے لیے ملاقات کی ہے، محمود اچکزئی

مردان(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ…

8 mins ago

پی ٹی آئی رہنما اور مستعفی وزیر شکیل خان کا اپنی ہی جماعت کے خلاف جلسے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نےعمران…

10 mins ago

شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کی شکست کی وجہ بتا دی

کراچی(قدرت روزنامہ) بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 10 وکٹوں کی…

12 mins ago

لاہور کے بعد ایک اور شہر میں عام تعطیل کااعلان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے 26 اگست بروز پیر کو…

14 mins ago