وزیراعلیٰ مریم نواز کی کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی کو یوم عاشورہ پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 9ویں اور 10ویں محرم کے سیکیورٹی انتظامات ہر طرح سے فول پروف بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے کابینہ اور کیبنٹ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کو یوم عاشورہ پر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہےکہ عزاداروں کے لئے سبیل اور لنگر کے لئے بھر پور معاونت کی جائے ، سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان اور ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے قریبی اشتراک کار یقینی بنائیں۔ مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، ضروری اقدامات کئے جائیں، ہر شہر میں پر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے، قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک اور مستعد رہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر تعینات نفری کی مانیٹرنگ بھی ناگزیر امر ہے، شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے، امن و امان کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Recent Posts

کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ، دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی…

3 mins ago

زرداری نے مولانا سے دو تہائی اکثریت کے لیے ملاقات کی ہے، محمود اچکزئی

مردان(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ…

5 mins ago

پی ٹی آئی رہنما اور مستعفی وزیر شکیل خان کا اپنی ہی جماعت کے خلاف جلسے کا اعلان

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نےعمران…

7 mins ago

شاہد آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کی شکست کی وجہ بتا دی

کراچی(قدرت روزنامہ) بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 10 وکٹوں کی…

9 mins ago

لاہور کے بعد ایک اور شہر میں عام تعطیل کااعلان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے 26 اگست بروز پیر کو…

11 mins ago

مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی خطاط اور مصور کے چرچے

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف خطاط اور مصور شفیق الزماں نے گزشتہ 35…

2 hours ago