اکشے کمار نے اپنا اصل نام بتادیا، مداح حیران

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنے اصل نام سے متعلق انکشاف کیا ہے جس پر ان کے مداح ان کا حقیقی نام سن کر حیران رہ گئے۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکار اکشے کمار کو اسٹنٹ مین کہا جاتا ہے اور یہ اپنی سخت روٹین اور فٹنس سے کافی مشہور ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اکشے کمار نے اپنے نام سے متعلق انکشاف کیا اور بتایا کہ ان کا اصل نام راجیو بھاٹیہ ہے۔اکشے کمار کے مطابق انہوں نے اپنی پہلی فلم ‘آج’ کی شوٹنگ کے دوران نام تبدیل کیا اور انہوں نے فلمی ہیرو ‘کمار گورو’ سے متاثر ہو کر اپنا نام تبدیل کیا جن کا فلم کے کردار میں نام اکشے تھا۔بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ‘کمار گورو’ کی ڈیبیو فلم کے کردار سے متاثر ہوئے اس لئے انہوں نے اپنا نام اکشے کمار رکھ لیا۔واضح رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنا نام تبدیل کیا ہے جن میں دلیپ کمار اور امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی خطاط اور مصور کے چرچے

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف خطاط اور مصور شفیق الزماں نے گزشتہ 35…

15 mins ago

ہونڈا 125 کی تازہ قیمت: صارفین کے لیے اہم معلومات

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں ہونڈا 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق یہ…

17 mins ago

تاریخی جیت پربنگلہ دیش کی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد، چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے بنگلہ دیش کی…

27 mins ago

پچ ہمارے اندازے کے مطابق نہیں تھی، کپتان قومی ٹیم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں تاریخی شکست کےبعد کپتان قومی ٹیم شان مسعود…

48 mins ago

کنگنا رناوت کی ‘امبانی ویڈنگ’ میں شرکت نہ کرنے کیوجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے ایشیا کے امیر ترین…

60 mins ago

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، بیٹریاں اور انورٹر مہنگے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں بجلی بلوں کی بڑھتی قیمت کی وجہ سے سولر سسٹم…

1 hour ago