معرکہ کربلا زہد و تقویٰ اور شجاعت کی اعلیٰ مثال ہے، نواب ثنا اللہ زہری


خضدار(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے کہا ہی کہ امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقا کی قربانی نے قوموں کی بقا اور زندگی کیلئے تاابد رہنمائی کی مشعل روشن کی ہے معرکہ کربلا زہد و تقویٰ اور شجاعت کی ایسی مثال ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہے امام حسین رضی اللہ عنہ نے ظالم کی اطاعت کے بجائے شہادت کا راستہ اختیار کیا اور نواسہ رسول کی قربانی کا سبق ہے کہ حق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زیادہ ضروری ہے جب بھی کلمہ حق بلند کرنے کا ذکر آئے گا تو تاریخ انسانیت میں سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور شہدائے کربلا کی بے مثال جرات، بہادری اور لازوال قربانیوں کی گونج سنائی دے گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری نے یوم عاشور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا یہ سبق بھی ہے کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں صبر و استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اللہ کے حضور سرخرو ہوسکتا ہے، ماہ محرم الحرام میں تاریخ اسلام کے کئی واقعات رونما ہوئے یکم محرم الحرام کو خلیفة المسلمین عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت اور دس محرم الحرام کو سیدنا حسینؓ کی شہادت ہوئی 9 اور 10 محرم الحرام کے دن اہلبیت اور دیگر جانثار ساتھیوں کے ہمراہ سیدنا حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے بے سروسامانی کے عالم میں ظلم اور استبداد پر کاربند قوتوں کو للکارا اور 10 محرم الحرام کا دن اور واقعہ کربلا مسلمانوں کو ظلم اور استبدادی قوتوں کے خلاف جہاد کا درس دیتا ہے، امام حسین رضی اللہ عنہ اور انکے ساتھیوں نے یزیدی ظلم وستم کے سامنے ڈٹ کر اپنے خون کے آخری قطرے تک جان کا نذرانہ دیکر کربلا کے میدان میں تاریخ رقم کی ہے۔ شہدا کربلا کی قربانی ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago