تربت میں لاپتا افراد کے لواحقین کا دھرنا جاری، شدید گرمی سے مظاہرین کی حالت خراب


تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں لاپتا افراد کے لواحقین کا دھرنا شدید گرمی میں جاری، کیمپ میں بیٹھے لاپتا مسلم عارف کے والد عارف بلوچ کی طبیعت بگڑ گئی۔ تربت میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ان کے لواحقین کا احتجاجی کیمپ شدید گرمی میں بھی ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے پانچ دنوں سے مسلسل جاری، کیمپ میں کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دس لاپتا افراد کے خاندان دھرنا پر بیٹھے ہیں۔ احتجاجی کیمپ میں بلیدہ سے لاپتہ مسلم عارف کے والد عارف غلام کی طبیعت گرمی کے باعث بگڑ گئی جنہیں طبی امداد دینے کے لیے ٹیچنگ اسپتال تربت منتقل کیا گیا اور طبی امداد دی گئی۔ واضح رہے کہ ضلع کیچ میں شدید گرمی کے باوجود لاپتا کیے گئے افراد کے اہل خانہ تیسری بار ضلعی انتظامیہ کے آفس کے سامنے کیمپ لگا کر دھرنا دے رہے ہیں، اس دوران متعدد مرتبہ خواتین اور بچے گرمی کے سبب اسپتال منتقل کیے گئے۔

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی: پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بھارتی کپتان کا ردعمل سامنے آگیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا پاکستان میں چیمئنز ٹرافی سے…

5 mins ago

جو لوگ ہیومن رائٹس کے چیمپئن بنتے ہیں وہ آج کدھر ہیں اور کوئٹہ واقعے کی مذمت کیوں نہیں کرتے؟ سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)میڈیا سے پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ جو…

5 mins ago

کوئٹہ ریلوے دھماکہ، خودکش حملے روکنا مشکل ہے،کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے کمشنر محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکا خودکش تھا…

18 mins ago

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں اضافے کی تردید کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ فیس میں ایک دفعہ پھر اضافے…

26 mins ago

کوئٹہ میں معصوم شہری دہشتگردی کا نشانہ بنے، دہشتگرد کیسے اتنی بڑی کارروائیاں کرکے فرار ہوجاتے اور فورسز کوخبر تک نہیں ہوتی؟ محمود خان اچکزئی کا جرگے سے خطاب

لورالائی(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا دو روزہ عوامی امن جرگہ لورالائی میں شروع ہوگیاپشتونخوا…

32 mins ago

ریلوے اسٹیشن دھماکے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا،کوئٹہ ڈی سی سعد بن اسد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے کہا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے…

51 mins ago