مظفر گڑھ سے ہمارے رکن قومی اسمبلی کو اغوا کرلیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظفر گڑھ کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا، ’ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ کسی کو نہیں اٹھایا جائے گا لیکن اس کے باوجود ناقابل تصور کارروائیاں جاری ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ معظم جتوئی کو آج صبح مظفر گڑھ میں ان کے گھر سے اغوا کیا گیا باوجود اس کے کہ وہ پہلے ہی سپریم کورٹ کی روشنی میں تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق اپنا بیان حلفی جمع کرا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم اغوا کی تمام کارروائیوں کے بارے میں عدالت کو آگاہ کریں گے اور امید رکھتے ہیں کہ عدالت اس پر کارروائی کرے گی۔
قبل ازیں، مظفر گڑھ میں پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکریٹری مہر جاوید نے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ معظم خان جتوئی کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ نامعلوم افراد نے معظم جتوئی کو ملتان میں ان کی رہاشگاہ سے اغوا کیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی لاہور سے دوبارہ پشاور پہنچ گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…

3 mins ago

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

9 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

12 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

27 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

36 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

38 mins ago