اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست پر سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔
بانی پی ٹی آئی پر تھانہ ترنول میں 2، رمنا، سیکرٹریٹ، کوہسار اور کراچی کمپنی تھانوں ایک ایک مقدمہ ہے جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔
عمران خان کے خلاف جعلی رسیدوں کا ایک اور 5 مقدمات 9 مئی واقعات کے درج ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر لاہور ہائیکورٹ میں ایک کیس میں مصروف ہیں، ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کی جائے۔
جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیے کہ جلدی سماعت نہیں رکھی جا سکتی، سماعت چھٹیوں کے بعد ستمبر تک ملتوی ہو گی، جس پر خالد یوسف چوہدری نے کہا آئندہ ہفتے سماعت رکھ لیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دینے ہیں، جج افضل مجوکا نے جواب دیا کہ آئندہ ہفتے تو کیسز کا کافی رش ہے۔
سیشن جج اسلام آباد نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں حاضری یقینی بنانے ہدایت کی۔
عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر ضمانت دلائل طلب کر لیے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…