پشاور(قدرت روزنامہ) چارسدہ میں آندھی اور طوفانی بارش سے چھتیں اور دیواریں گر گئیں، حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق شبقدر کے علاقے میں طوفانی بارش اور آندھی کے دوران کئی گھروں کی دیواریں اور چھتیں گر نے سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک نوجوان شامل ہے، جن کی لاشوں اور دیگر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بارش کے دوران ہونے والے حادثات پر افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے حادثات میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو بروقت طبی امداد اور متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا بھی اعلان کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…