بالآخر گورنر بلوچستان کی کوئٹہ سے براہ راست عمرہ فلائٹ چلانے کے حوالے سے کوششیں رنگ لے آئیں


پی آئی اے نے ہفتہ میں 2دن کوئٹہ سے سعودی عرب براہ راست خصوصی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ڈائریکٹ سعودی عرب فلائٹ چلانے کے حوالے سے کوششیں رنگ لے آئیں جسکے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز PIAنے اگست سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے کوئٹہ ٹو سعودی عرب کے شہر جدہ براہ راست پروازیں شروع کی جائیگی. اب پورے صوبے کے عوام کو سعودی عرب جانے سے پہلے اسلام آباد، کراچی یا لاہور وغیرہ جائے کی مجبوری سے چھٹکارا حاصل ہوجائیگا. جی ایم بلوچستان عبدالغفار میاں خیل کا کہنا ہے کہ اب الحمدللہ کوئٹہ ٹو جدہ براہ راست پروازیں چھ اگست سے شروع ہو جائیگی، یہ پروازیں اب ہر منگل اور جمعہ کے دن کوئٹہ سے سعودی عرب کے شہر جدہ ڈائریکٹ آپریٹ کریں گی جسکی بکنگ جاری ہے انہوں نے کہا اس سہولت سے عوام مستفید ہونگے، ہفتے میں دو پروازوں کے ذریعے اہل بلوچستان کی سفری اذیتوں میں واضح کمی آئیگی۔

واضح رہے کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ایک روزہ کوئٹہ کے حالیہ دورے کے موقع پر ون ٹو ون ملاقات کے دوران صوبے کے عوام کے اس دیرینہ مطالبہ کو سامنے رکھا جس پر وزیراعظم پاکستان نے انھیں یقین دلایا کہ بلوچستان کے عوام کو عنقریب کوئٹہ ٹو سعودی عرب عمرہ فلائٹ شروع کرنے کی خوشخبری سنائیں گے. بعدازاں گورنر بلوچستان کی جانب سے پی آئی اے کے چیرمین اور جی ایم بلوچستان کو بھی کہا کہ فوری طور پر عمرہ فلائٹ چلانے کیلئے اقدامات کریں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے کوئٹہ سے براہ راست فلائٹ کے آغاز سے بلوچستان کے لوگ آئندہ اسلام آباد، کراچی یا لاہور شہر وغیرہ جانے کی تکالیف اٹھانے سے بچ جائیں گے اور اب انکا قیمتی وقت، توانائی اور پیسہ ضائع نہیں ہوگا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

56 mins ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

1 hour ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

1 hour ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

7 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

7 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

7 hours ago