ملک میں 11 برس بعد نیشنل ڈرگ سروے ، محسن نقوی نے اصولی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) نئی نسل کو منشیات سے بچانے کا قومی مشن، ملک میں11 برس بعد نیشنل ڈرگ سروے ہو گا ، وفاقی وزیرداخلہ وانسداد منشیات محسن نقوی نے اصولی منظوری دے دی۔
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت کمیٹی برائے نیشنل ڈرگ سروے کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری پلاننگ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی اے این ایف شریک ہوئے۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل ڈرگ سروے کے تحت ملک بھر میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا ، نیشنل ڈرگ سروے کو ہر صورت جامع اور مستند ہونا چاہئے، سروے کے درست ڈیٹا کی اصل اہمیت ہے اور اسی کا فائدہ ہو گا۔سروے میں گھروں کے علاوہ تعلیمی اداروں ، کچی آبادیوں اور دیگر جگہوں سے بھی ڈیٹا اکٹھا جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستند اور جامع سروے سے ہی انسداد منشیات کے ضمن میں بھرپور اور مفصل فیصلہ سازی ممکن ہو گی، انسداد منشیات پر کوئی سمجھوتانہ ہوگا کیونکہ یہ قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔محسن نقوی نے 15 دن کے اندر سروے سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔وزیرداخلہ و انسداد منشیات نے کہا کہ اے این ایف اور پاکستان بیورو آف سٹیٹکس مل کر سروے کے انعقاد کے لئے طریقہ کار، مطلوبہ ڈیٹا کی نوعیت، نمونہ کی شکل اور ٹائم لائن کو وضع کریں، سروے کے انعقاد میں تعاون کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی اداروں سے بھی رابطہ کیا جائے۔واضح رہے کہ آخری نیشنل ڈرگ سروے 2013 میں ہوا تھا۔

Recent Posts

عدلیہ میں ترامیم پر یہ سمجھتے ہیں ہم چپ کرکے بیٹھ جائیں گے تو انکی بھول ہے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں…

1 hour ago

حکومت کا ڈاکٹر عافیہ کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے امریکا میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی…

2 hours ago

عمران خان کو آرمی چیف سے متعلق کل کے بیان پر نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل عمران خان…

2 hours ago

مخصوص نشستوں کے کیسز میں فیصلے پر عمل نہ ہوا تو سنگین نتائج برآمد ہونگے، سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو تنبیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں عمل درآمد نہ ہونے…

2 hours ago

قومی اسمبلی اجلاس جاری، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی عمران خان کے بیان پر شدید تنقید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

22 لاکھ کے جاگرز پہن کر ریپر بادشاہ کہاں جائیں گے؟ بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول سنگر اور ریپر بادشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ…

3 hours ago