ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے میں بڑا اضافہ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے سبب پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا۔جمعہ 19 جولائی سے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا جائے گا جس کے لیے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فیئر ٹیبل اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آنے پر محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا تھا تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ریلوے نے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

Recent Posts

عدلیہ میں ترامیم پر یہ سمجھتے ہیں ہم چپ کرکے بیٹھ جائیں گے تو انکی بھول ہے، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عدلیہ میں…

2 hours ago

حکومت کا ڈاکٹر عافیہ کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے امریکا میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی…

2 hours ago

عمران خان کو آرمی چیف سے متعلق کل کے بیان پر نتائج بھگتنا ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل عمران خان…

3 hours ago

مخصوص نشستوں کے کیسز میں فیصلے پر عمل نہ ہوا تو سنگین نتائج برآمد ہونگے، سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو تنبیہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں عمل درآمد نہ ہونے…

3 hours ago

قومی اسمبلی اجلاس جاری، ن لیگ اور پی ٹی آئی کی عمران خان کے بیان پر شدید تنقید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

22 لاکھ کے جاگرز پہن کر ریپر بادشاہ کہاں جائیں گے؟ بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول سنگر اور ریپر بادشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ…

3 hours ago