میٹھا کھانے کے شوقین افراد ہوجائیں ہوشیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ کو میٹھا کھانا بہت پسند ہے اور آپ یہ سوچتے ہیں کہ زیادہ میٹھا کھانے سے ذیابیطس کا کوئی تعلق نہیں ہے تو آپ غلط ہیں۔حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ممیٹھا کھانے سے ذیابیطس کا تعلق نہیں ہے البتہ زیادہ مقراد میں میٹھا کھانا کینسر زدہ خلیات کی تعداد کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق عام خلیات آکسیجن کو جسمانی توانائی کے لیے گلوکوز میں بدلتے ہیں مگر کینسر زدہ خلیات چینی سے حاصل کرتے ہیں اور رسولی کی نشوونما کو انتہائی تیز کردیتے ہیں۔
اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد آنے والے برسوں میں مزید بڑھ جائے گی، یعنی 2040 تک اس میں 50 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
سائنسدانوں نے کہا ہے کہ صحت مند طرز زندگی سے اس خطرناک مرض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے اور اس کا آغاز غذا سے کیا جاسکتا ہے۔
یعنی ان غذاؤں کا استعمال نا کیا جائے جو کہ پراسس فوڈ میں شمار ہوتی ہیں جیسے ریفائن اجناس جیسے سفید ڈبل روٹی، سفید چاول، بیکری کا سامان وغیرہ۔علاوہ ازیں چینی سے بنے میٹھے مشروبات، پراسیس گوشت اور الکحل وغیرہ۔
اس حوالے سے کئی تحقیقات بھی ہوئیں ہیں تاہم حالیہ ریسرچ میں یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کچھ غذاؤں کا استعمال کم کر کے کینسر کا شکا ر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

Recent Posts

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…

5 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

5 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

10 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

10 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

18 mins ago

خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…

25 mins ago