مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ


لاہور(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے سبب پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا ہے۔
محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق تمام مسافر ٹرینوں کی اکانومی، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس، اے سی پارلر، اے سی سلیپر کلاسز کے کرایوں میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میل، ایکسپریس اور انٹرسٹی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والی تمام ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ جمعہ 19 جولائی سے کرایوں میں اضافے کا اطلاق کر دیا جائے گا جس کے لیے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کو فیئر ٹیبل اَپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے آنے پر محکمہ ریلوے کی جانب سے مسافروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا تھا تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی ریلوے نے ایک مرتبہ پھر کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

1 min ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

4 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

19 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

28 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

30 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago