چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرینگے، احمد خان


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اگر اب مستعفی نہیں ہوتے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بچھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور پیپلز پارٹی پابندی کے فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں اور یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کارروائیاں کی جا رہی ہیں، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے پاپولر جماعت ہے۔احمد خان نے کہا کہ حکومت ایک ہی دن پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلے کرتی ہے لیکن یہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے، بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جا سکتا۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی کے بجائے عوام پر توجہ دینی چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب صرف ہمارے خلاف کارروائیاں کروا رہی ہے لیکن ہم اس مہنگائی کے خلاف جلد سٹرکوں پر آرہے ہیں اور ہماری حکمت عملی تیار ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago