موجودہ حکومت 18 ماہ تک رہے گی، عمران خان کی جلد رہائی کا امکان نہیں، فچ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت اٹھارہ ماہ تک برقرار رہے گی اور اگر یہ حکومت ختم ہوئی تو ٹیکنوکریٹس کا سیٹ اپ آئے گا جبکہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں رہا نہیں ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق فچ نے پاکستان کے حوالے سے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے رپورٹ جاری کردی جس میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی مستقبل قریب میں قید ہی رہیں گے۔فچ نے رپورٹ میں لکھا کہ عام انتخابات میں جیتنے والے آزاد امیدواروں کو بانی پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی، مستقبل میں ہونے والے مظاہرے معاشی سرگرمیاں متاثر کریں گے۔
فچ کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا آئندہ چند سال زراعت کو سیلاب اور خشک سالی سے خطرہ ہے، بجٹ میں کیے گئے مشکل فیصلے آئی ایم ایف پروگرام کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ رواں مالی سال کے اختتام تک مہنگائی بڑھنے کی شرح کم ہوسکتی ہے اور مالی سال کے اختتام تک شرح سود چودہ فیصد تک آنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا حکومت پاکستان نے بجٹ میں مشکل ترین معاشی اہداف مقرر کیے کیونکہ پاکستان مالیاتی خسارے کو سات اعشاریہ چار سےکم کرکے چھ اعشاریہ سات فیصد پر لانا چاہتا ہے۔
فچ نے حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیش گوئی کی کہ ن لیگ کی حکومت 18 ماہ تک رہے گی اور اس کے بعد پھر ٹیکنوکریٹس کی حکومت بنے گی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago