مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں صوبے کے مفادات کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا‘میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں صوبے کے مؤقف کو بھرپور انداز سے وفاقی سطح پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں صوبے کے مفادات کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا اور تمام فیصلے وسیع تر عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ وفاقی سطح پر صوبے کے کیس کو بھرپور انداز سے پیش کیا جائے اور وفاق کے ساتھ معاملات کو احسن انداز سے حل کرتے ہوئے صوبے کی مجموعی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ صوبے کے وسائل اور ان سے حاصل ہونے والے محاصل کے حصول کو ممکن بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینا مجید، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سید سکندر شاہ ،سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد اور سیکرٹری توانائی بشیر احمد خان بازئی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

4 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

17 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

28 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

40 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

46 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

49 mins ago