یہ حکومت پاگل ہوچکی ہے ہمیں ہماری نشستیں ضرور ملیں گی، عمر ایوب


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کسی کا باپ بھی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی ہے اور رہے گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ ہماری آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کے لیے جنگ جاری رہے گی۔
عمر ایوب نے کہا کہ مری میں نادان لوگ بیٹھے ہیں، ہمارے لیڈر کو آپ نے جیل میں ڈالا ہماری پارٹی نہیں ٹوٹی کسی کا باپ بھی پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی ہے اور رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت گیس، پٹرول، آٹا، دال، چینی اور ہر چیز کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، محسن نقوی کے دور میں اربوں روپے کی گندم امپورٹ کی گئی، موجودہ حکومت ایکسپورٹ پر بھی کمیشن لینے جارہی ہے، ایس آئی ایف سی صرف 30 ارب روپے پرائیوٹائزیشن سے کمائے گی جب کہ پرائیوٹائزیشن سے اصل مالیت 1000 ارب حاصل ہوگی۔
عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے تنظیم سازی کا حکم دیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملاقات کے وقت جیل پولیس اہلکار بار بار آرہے تھے اور ہمیں ٹوک رہے تھے، یہاں پر ایک آئی ایس آئی کا کرنل اور میجر بیٹھا ہے، جو بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہیں ہونے دے رہے، ہم اسلام آباد کے انچارج، آئی جی پنجاب، سیکریٹری داخلہ، چوکی انچارج اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو سمن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیوں کا کیا کام ہے کہ سیاسی لوگوں کو اٹھائیں، ویگو ڈالے تعاقب کررہے ہیں، ان کو فرصت ملے تو دہشت گردی کو روکیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ حکومت پاگل ہوچکی ہے ہمیں ہماری سیٹیں ملیں گی، چیف الیکشن کمشنر اور چاروں کمشنرز کو فوری مستعفی ہوجانا چاہیے، ان پر فی الفور آرٹیکل 6 لگائیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا جلسہ ضرور ہوگا۔رؤف حسن نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعت کے لیے جو پلان کررہے ہیں اس سے پاکستان کا نقصان ہوگا جب بھی یہ غلط قدم اٹھائیں گے ہم ان کا دفاع کریں گے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

43 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

50 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

59 mins ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

1 hour ago