پابندی کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا .

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی پر پابندی ، بانی چیئرمین پر آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی اور ایڈہاک ججز کے تقرر پر لائحہ عمل طے کیا گیا .

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق آئین شکنوں کے خلاف ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا گیا اور اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت کی گئی . اعلامیہ کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس نے تحریک انصاف پر پابندی اور بانی چئیرمین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حکومتی فیصلوں کو قابل مذمت قراردیا اور مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی تو چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کیخلاف ہونی چاہیئے . سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرریوں کے فیصلے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا گیا کہ مخصوص نشستوں کےفیصلے سے انحراف کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں