پابندی کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل نے احتجاج کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے تحریک انصاف پر پابندی کے حکومتی فیصلے کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی پر پابندی ، بانی چیئرمین پر آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی اور ایڈہاک ججز کے تقرر پر لائحہ عمل طے کیا گیا ۔اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق آئین شکنوں کے خلاف ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا گیا اور اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کی شدید مذمت کی گئی ۔اعلامیہ کے مطابق مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس نے تحریک انصاف پر پابندی اور بانی چئیرمین کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے حکومتی فیصلوں کو قابل مذمت قراردیا اور مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی تو چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ارکان کیخلاف ہونی چاہیئے ۔سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرریوں کے فیصلے پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا گیا کہ مخصوص نشستوں کےفیصلے سے انحراف کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے ۔

Recent Posts

لیجنڈ بیٹر کا بابر اعظم کو ’’صرف‘‘ کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ٹی20 ورلڈ کپ 2009ء کے فاتح اور…

5 hours ago

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور اپوزیشن وفود کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور پی ٹی آئی کے وفود…

6 hours ago

عمران خان کے خلاف 8، 9 وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، حنیف عباسی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حنیف عباسی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تنقید…

6 hours ago

معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنی ناکامی کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں…

6 hours ago

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا…

7 hours ago