خاتون ڈاکٹر نے اپنا موٹاپا کم کرنے کی متاثر کن کہانی سنا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک خاتون ڈاکٹر نے اپنا موٹاپا کم کرنے کی متاثر کن کہانی سنا کر لوگوں کو حیران کر دیا . ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایکس پر ’ڈاکٹر وی‘ (Dr. Vee)کے نام سے بنائے گئے اپنے اکائونٹ پراس خاتون ڈاکٹر نے میٹرو ٹرین میں بنائی گئی اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ میں ابھی سیڑھیوں کے قریب پہنچی تھی کہ ٹرین آ گئی اور میں پوری رفتار سے اتنے بھاری بھرکم بیگ کے ساتھ سیڑھیاں چڑھی اور دروازے بند ہونے سے قبل میٹرو میں سوار ہو گئی .

اپنے گزشتہ وزن 120کلوگرام کے ساتھ میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتی تھی .
خاتون کی پوسٹ پر ایک شخص نے حیرت سے پوچھا کہ کتنا عرصہ آپ موٹاپے کا شکار رہیں . اسے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ 7سے 8سال موٹاپے کا شکار رہی . ان سالوں میں اس کا فٹنس لیول کسی پانڈے جیسا تھا . خاتون ڈاکٹر کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک اڑھائی لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اکثر لوگ خاتون کے موجود فٹنس لیول پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں او راس سے وہ طریقہ پوچھ رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ اپنا موٹاپا کم کرنے میں کامیاب ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں