خاتون ڈاکٹر نے اپنا موٹاپا کم کرنے کی متاثر کن کہانی سنا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک خاتون ڈاکٹر نے اپنا موٹاپا کم کرنے کی متاثر کن کہانی سنا کر لوگوں کو حیران کر دیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایکس پر ’ڈاکٹر وی‘ (Dr. Vee)کے نام سے بنائے گئے اپنے اکائونٹ پراس خاتون ڈاکٹر نے میٹرو ٹرین میں بنائی گئی اپنی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ میں ابھی سیڑھیوں کے قریب پہنچی تھی کہ ٹرین آ گئی اور میں پوری رفتار سے اتنے بھاری بھرکم بیگ کے ساتھ سیڑھیاں چڑھی اور دروازے بند ہونے سے قبل میٹرو میں سوار ہو گئی۔ اپنے گزشتہ وزن 120کلوگرام کے ساتھ میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔
خاتون کی پوسٹ پر ایک شخص نے حیرت سے پوچھا کہ کتنا عرصہ آپ موٹاپے کا شکار رہیں۔ اسے جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ 7سے 8سال موٹاپے کا شکار رہی۔ ان سالوں میں اس کا فٹنس لیول کسی پانڈے جیسا تھا۔ خاتون ڈاکٹر کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک اڑھائی لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اکثر لوگ خاتون کے موجود فٹنس لیول پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں او راس سے وہ طریقہ پوچھ رہے ہیں، جس کے ذریعے وہ اپنا موٹاپا کم کرنے میں کامیاب ہوئی۔

Recent Posts

ٹک ٹاک کی ملکہ جنت مرزا نے جاپان میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک کوین جنت مرزا نے جاپان میں اپنی 27 ویں سالگرہ…

5 mins ago

کون سا یورپی ملک تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر ہزاروں ڈالر دے رہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے…

24 mins ago

لیجنڈ بیٹر کا بابر اعظم کو ’’صرف‘‘ کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ٹی20 ورلڈ کپ 2009ء کے فاتح اور…

5 hours ago

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور اپوزیشن وفود کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور پی ٹی آئی کے وفود…

7 hours ago

عمران خان کے خلاف 8، 9 وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، حنیف عباسی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حنیف عباسی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تنقید…

7 hours ago