عام انتخابات کو کالعدم قرار دیے جانے کا خدشہ ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سرگوشیاں ہورہی ہیں کہ عام انتخابات کالعدم قرار دینے کے لیے اکتوبر میں درخواست لگائی جائے گی، انتخابات کو کالعدم قرار دیے جانے کا خدشہ ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سسٹم ڈی ریل ہونے سے متعلق خدشات کے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت بچانے کےلیے کسی بھی حد تک جائیں گے، مزاحمت کریں گے، دفاع کریں گے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ‏حالات پریشان کن ہیں۔ غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ ذمہ دار صرف سیاستدان نہیں عدلیہ بھی ہے۔ لیکن ان کے خیال میں ہفتے 10 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہزیب خانزادہ‘ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں آئینی میلٹ ڈاؤن کا خطرہ ہے۔ فچ نے اپنی رپورٹ میں 18ماہ میں حکومت کے خاتمے سے متعلق جو بات کی ہے، اس میں وزن ہے، ٹیکنو کریٹ حکومت میں شامل ہونے کے لیے لوگ تیار بیٹھے ہوئے ہیں۔ خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا وقت سے پہلے اعلان کردیا گیا، اتحادیوں سے مشاورت ضروری ہے، ان سے مشاورت نہیں کی گئی، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔

Recent Posts

کون سا یورپی ملک تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر ہزاروں ڈالر دے رہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے…

15 mins ago

لیجنڈ بیٹر کا بابر اعظم کو ’’صرف‘‘ کرکٹ پر فوکس کرنے کا مشورہ

کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، ٹی20 ورلڈ کپ 2009ء کے فاتح اور…

5 hours ago

سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو نتائج بھگتنا ہوں گے، بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے…

5 hours ago

مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور اپوزیشن وفود کی الگ الگ ملاقاتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مولانا فضل الرحمان سے حکومتی اور پی ٹی آئی کے وفود…

7 hours ago

عمران خان کے خلاف 8، 9 وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، حنیف عباسی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حنیف عباسی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تنقید…

7 hours ago

معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے اپنی ناکامی کی وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف ریپر اور گلوکار بادشاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں…

7 hours ago