پنجگور،ہماری زمینوں پر زبردستی قبضہ کیا جارہا ہے،انصاف دلایاجائے،رہائشی کی پریس کانفرنس


پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور گوارگو کے رہائشی رسول بخش ولد بہادر ،کریم جان ولد بہادر نے اپنے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمینوں پر زبردستی قبضہ کیا جارہا ہے یہ زمینیں ہماری جدی پشتی ملکیت ہیں قاضی کورٹ، شریعت میں بھی مخالف خارج ہوئے ہیں اس کے باوجود زر اور بندوق کے زور پر ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر گوارگو ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پرنوٹس لیکر مخالف فریق کو قانون کا پابند کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے آباواجداد کے جدی پشتی ایک قطع خشک آواگ اراضی جو ڈن سر تحصیل گوارگو میں ہے میرے مرحوم والد عبداللہ ولد بہادر نے 1956 میں پیربخش نامی ایک شخص کو بغرض بزگری فصلی کشت کاشار وگزروبسر کے لیے دیا تھا اور اسکا قبض بھی تحریر کرکے رکھا تھا کہ جس وقت میں اراضی واپس کرانا چاہتا ہوں آپ کو بلاچون چرا واپس کرنے ہونگے مگر پیر بخش کی فوتگی کے بعد اس کے فرزند مسمی محمد حسین ولد پیربخش نے میرے جدی پشتی اراضی کو واپس کرنے کی بجائے ملکیت کا بے جا دعوہ کرنے سے بضد ہے اور اس اراضی کا 1996 میں باقاعدہ قاضی کورٹ سے ہمارے حق میں ڈگری بھی صادر ہوچکا ہے اس کے باوجود محمد حسین ولد پیر بخش قاضی کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکاری ہے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ 15/3/2023 کو ایک دیوانی وشرعی فیصلہ میں بھی علماء کرام ومفتیاں اکرام کی دیوان میں بھی وہ گواہ ثبوت اور تحریری دستاویزات پیش نہ کرسکے جس پر فیصلہ ہمارے حق میں ہوا انہوں نے کہا کہ اسکے باوجود یہ شخص اپنے دولت اور طاقت میں مگن ہے اور بجائے تمام فیصلوں کا احترام کرتے الٹا ہمارے کام میں رکاوٹ پیدا کرکے ہم پر حملہ آور ہوئے ہمارے بور کو نقصان پہنچایا انہوں نے کہا کہ جس وقت محمد حسین ہم پر حملہ آور ہوئے اس دوران محمد اقبال ولد محمد حسین سعیداللہ ولد عبداللہ بہار ولد عبداللہ سمیت 15 مسلح لوگ اسکے ہمراہ تھے اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور بزور بندوق ہمارے بور کو ٹریکٹر کے ذریعے منہدم کرکے کام کو روک دیا انہوں نے کہا کہ ہم نے محمد حسین اور ساتھیوں کے مجرمانہ حرکتوں پر اسسٹنٹ کمشنر گوارگو کو ایک درخواست دی کہ وہ انکے خلاف کارروائی کریں اس بابت اے سی گوارگو نے میجر لیویز کو ملزمان کے خلاف کارروائی کے لیے کہا مگر میجر لیویز چونکہ ہمارے مخالفین کے قریبی رشتہ دار ہیں ہماری درخواست پر کوئی توجہ نہیں دیا بلکہ اسے ردی میں ڈال دیا اور ایف آئی آر کانٹنے سے انکار کردیا جس سے ملزمان کو مذید شے ملا اب وہ ہمارے جان کے پھیچے پڑچکے ہیں ان سے ہمیں شدید خطرات لاحق ہیں انکو قانون کا پابند نہیں بنایا گیا تو یہ ہمیں جانی ومالی نقصان پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ ہم انصاف مانگنے کے لیے کس کا در کٹکٹھائیں ہمارا قصور یہ ہے کہ ہم غریب اور قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں جس زمین پر محمد حسین بزور بندوق قابض ہونا چاہتا ہے یہ ہمارے جدی پشتی زمین ہے جس کے تمام قانونی دستاویزات عدالتی ،دیوانی وشرعی ملکیت کے کاغذات ہمارے پاس موجود ہیں کیا کسی غریب کو اپنے آبائی زمین آباد کرنے کا بھی حق نہیں ہے ہم کمشنر مکران ڈپٹی کمشنر پنجگور اسسٹنٹ کمشنر گوارگو سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں اور ہمارے کام میں رکاوٹ ڈالنے والے ملزمان کو قانون کا پابند بنائیں تاکہ وہ ہمیں نقصان نہ پہنچائیں ملزمان انتہاہی بااثر اور طاقت ور ہیں۔

Recent Posts

کترینہ کیف کی دیوالی کی ساڑھی کی قیمت سن کر آپ کے ہوش اڑجائیں گے

اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…

1 hour ago

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

2 hours ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

2 hours ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

2 hours ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

2 hours ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

2 hours ago