مشترکہ مفادات کونسل میں بلوچستان کا کیس بھرپور انداز سے پیش کیا جائیگا، وزیراعلیٰ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں صوبے کے موقف کو بھرپور انداز سے وفاقی سطح پر پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں صوبے کے مفادات کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا اور تمام فیصلے وسیع تر عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ وفاقی سطح پر صوبے کے کیس کو بھرپور انداز سے پیش کیا جائے اور وفاق کے ساتھ معاملات کو احسن انداز سے حل کرتے ہوئے صوبے کی مجموعی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ صوبے کے وسائل اور ان سے حاصل ہونے والے محاصل کے حصول کو ممکن بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینا مجید، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سید سکندر شاہ، سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد اور سیکرٹری توانائی بشیر احمد خان بازئی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Recent Posts

پاک سوزوکی اب کوئی گاڑی مقبول ترین گریفائٹ گرے رنگ میں نہیں لائے گی، وجہ کیا ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کے لیے…

8 mins ago

مدینہ منورہ میں تاریخی، ثقافتی تقاریب، قدیم سلطنتوں اور اونٹوں کی نیلامی کے خصوصی فیسٹیولز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ میں ثقافتی اور تاریخی تقاریب کا آغاز 7 نومبر 2024…

16 mins ago

سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

24 mins ago

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

1 hour ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

2 hours ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

2 hours ago