گزشتہ دو ماہ سے ہمارا کاروبار بند ہے، حکومت بلوچستان شرپسند عناصر سے تحفظ دے، متاثرین


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل تاجران ایسوسی ایشن ڈیرہ رحمان جمالی نصیر آبادکے رہنما محمد عثمان نے کہا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں سے ہمارے کاروبار بند کیا ہوا ہے ہم نے بار بار پولیس کو شکایت کی ہے لیکن کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کور کمانڈر بلوچستان آئی جی ایف سی آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں تاجر واحد بخش اور ذولفقار احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم تاجران ہیں ہمارا تعلق نصیر آباد سے ہیں ڈیرہ رحمان میں مارکیٹ پٹرول پمپ اور دیگر کاروبار سے منسلک ہیں کچھ شر پسند عناصر نے گزشتہ دو مہینوں سے ہمارا کاروبار بند کیا ہوا ہے ہم نے صدر تھانہ ڈیرہ رحمان جمالی کے ایس ایچ او اور نصیر آباد کے ایس ایس پی کو بارہا درخواست دی ہے کہ ہمارے کاروبار کو کھولنے اور ہم کو تحفظ دیا جائے مگر پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی صرف زبانی یقین دہانی کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو بتاتے چلے کہ عید سے پہلے 25سے زائد شر پسند عناصر نے حملہ کرکے دکانیں بند کرائی اس کے بعد پولیس کی سیکیورٹی فراہم کرنے کے یقین دہانی پر ہم نے دکانیں کھولی تو ہمارے دکانوں پر فائرنگ کی گئی اور دکانوں کو آگ لگائی گئی مگر پولیس نے کوئی مقدمہ درج نہیں کیا محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ شر پسند عناصر ویڈیوز پیغاما ت میںدرجنوں بندقیں سامنے رکھ کر دہشتگردانہ طرز پر دھمکی دیتے ہیں کہ ہم کاروبار نہیں کرنے دیں گے وہ ویڈیوز تمام اعلی پولیس آفسران کو بھیج دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی اس وقت ڈیرہ رحمان جمالی نصیر آباد کے ایریا سندھ کے کچھے سے زیادہ خطرناک بنا ہوا ہے مگر نا اہل انتظامیہ اور پولیس کوئی کاروائی اور تاجروں کو تحفظ دینے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھا رہے آخر تاجر کہاں جائے اگر کاروباری طبقہ کو مجبو رکیا جارہا ہے کہ وہ اپنا کاروبار بند کرکے نقل مکانی کرجائیں کیا اس طر ح کوئی بھی شخص اپنا جائیداد کو چھوڑنے کیلئے تیار ہوگا آخر نصیر آباد میں کوئی حکومتی رٹ قائم کیوں نہیں کیا جارہا انہوں نے کہا کہ ہم تمام تاجر بذیریعہ پریس کانفرنس وزیرا علی بلوچستان کور کمانڈر بلوچستان آئی جی پولیس سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کریں گے

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

7 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

13 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

28 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

36 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

43 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

49 mins ago