ایڈہاک ججز کی تقرری سپریم کورٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، وکلا تنظیمیں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائیکو رٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس میں سپریم کورٹ میں ایڈ ہاک ججز کے تقرری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت سپریم کورٹ جیسے ادارے کو متنازعہ بنایا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ میں کیسز کے التوا کی اصل وجہ سپریم کورٹ کے اندر ججز میں ہم آہنگی فقدان ہے۔ سپریم کورٹ سیاسی کیسز میں لگا ہوا ہے جبکہ عام عوام کے کیسز سالہا سال سے التوا کا شکار ہیں۔ بیان میں کہا کہ گیا اس وقت ملک سیا سی بحر ان کا شکار ہے، جسکی وجہ سے پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں جبکہ عدلیہ کی کارکردگی پر بھی سوالات جنم لے رہے ہیں اور ماضی میں کچھ ریٹائرڈ ججز کے متنازعہ فیصلے کی وجہ سے ادارہ پہلے سے تنقید کی زد میں ہے، ایک بار پھر ان ریٹائرڈ ججز کو دوبارہ ایڈہاک پر تقرری ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، جسے بلوچستان کی وکلا تنظیمیں مسترد کرتی ہیں۔ بیان میں پاکستان بار کونسل کے سات ممبران، سندھ ہائی کورٹ بار، خیبر پختونخوا ہائیکورٹ بار اور کراچی بار ایسوسی ایشن سمیت ملک بھر کی وکلا تنظیموں نے اس تقرری کو مسترد کردیا ہے، جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ بیان میں کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ میں چھٹیاں چل رہی ہیں جبکہ چیف جسٹس اکتوبر میں ریٹائر ہورہے ہیں اگر ایڈہاک ججز ضروری ہیں تو اس کا فیصلہ آ نے والے چیف جسٹس کریں۔

Recent Posts

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

2 mins ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

8 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

16 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

22 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

37 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

45 mins ago