گوادر مستقبل میں خطے کا سب سے بڑا معاشی مرکز ہوگا، چیئرمین ایپکس انرجی لمیٹڈ


گوادر(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، ماہیگیری شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرکے ترقی دی جائیگی۔ دہشت گردی، بدامنی کو معاشی ترقی اور باوقار روزگار کے ذرائع پیدا کرکے شکست دی جائی گی۔گوادر مستقبل میں خطہ کا سب سے بڑا معاشی مرکز ہوگا،ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایپکس انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین محمود خان وزیر، سی ای او رضی رضی الدین نے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی حاجی سید محمد نے اپیکس انرجی کے وفد کو جی ڈی اے آفس آمد پر گوادر سمارٹ پورٹ ماسٹر پلان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفننگ دی۔ اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا مستقبل گوادر کے ساتھ وابستہ ہے جو ترقی کا اہم مرکز بن کر ابھر رہا ہے اور پورے خطے کے لیے خوشحالی کا ضامن ہے۔ گوادر کے گہرے پانی کے بندرگاہ کے بدولت گوادر سے وابستہ معاشی امکانات اور امیدیں زیادہ روشن ہیں اور اس کی جغرافیائی حیثیت اسے پاکستان چین وسطی ایشیا کیلئے اہم تجارتی مرکز بناتی ہے گوادر شہر کی عالمی حیثیت اور اہلیت سے استفادہ کرنے کیلئے گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کے تحت شہر کی جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دی جارہی ہے۔ گوادر کو دنیا کے لیے پرکشش بنانے کیلئے بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ لوگوں کے معیارِ زندگی بلند کرنے کےلئے جی ڈی اے بنیادی و ضروریات و سہولیات سے متعلق کئی منصوبے مکمل کرچکی ہے۔ جس میں صحت، تعلیم، پانی، روڑز، پارکس، کھیل کے میدانوں سمیت ماہیگیری سے متعلق منصوبے شامل ہیں۔یہاں بلیو اکانومی کے شاندار موقع دستیاب ہے۔ پاکستان کے سمندری تجارت اور معیشت کے اس ابھرتے مقام کی آبادی پشتوں سے ماہی گیری کے پیشے سے وابستہ رہی ہے جسے جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے کیلئے جی ڈی اے نے سربندر اور پشکان میں جیٹیز، گوادر کے دیمی و پدی زر میں گودی تعمیر کئے ہیں۔ تاکہ ماہی گیروں کو بہتر سہولتیں حاصل ہو اور ان کی آمدنی میں اضافہ ہوجائے۔ مسقبل کے علاقائی تجارتی مرکز کی ضروریات کے پیش نظر ایک جدید اور بڑے ایئر پورٹ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔ اسی طرح ایک سو بیڈ پر مشتمل جی ڈی اے پاک چائنا فرینڈشپ ہسپتال بھی تیار ہے جو انڈس ہیلتھ نیٹورک کے زیر انتظام لوگوں کو صحت اعلیٰ و معیاری طبی سہولیات مفت فراہم کررہی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

7 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago