سندھ نے کیر تھر کینال سے بلوچستان کے حصے کا 60 فیصد پانی کم کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سندھ نے کیر تھر کینا ل سے بلوچستان کے حصے کا 60فیصد پانی کم کردیا ایک ماہ سے پانی کی کمی کی باعث نصیر آباد اور جعفر آباد میں فصلیں سوکھنے لگیں بلوچستان نے سندھ سے کوٹے کے مطابق پانی کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ ارسا میں بلوچستان کے ممبر عبدالحمید نے بتایا کہ بلوچستان کو سندھ سے پٹ فیڈر اور کیر تھر کینا ل کے ذریعے پانی ملتا ہے لیکن پچھلے ایک ماہ سے سندھ نے کیر تھر کینا ل سے بلوچستان کے حصے کا 60فیصد پانی کم کردیاہے کیر تھر کینا ل سے بلوچستان کو 2400کیوسک پانی ملتا ہے لیکن 20جون سے بمشکل ایک ہزار کیوسک پانی مل رہا ہے جس کی وجہ سے نصیر آباد اور جعفر آباد میں ٹیل کے زمینداروں کو پانی نہیں مل رہا ہے عدم فراہمی کے باعثاس سیزن میں لگائی جانے والے فصلیں سوکھنے لگی ہیں ۔ عبدالحمید نے بتایا کہ پٹ فیڈر کینال سے بھی بلوچستان کو پانچ سے دس فیصد کم پانی دیا جارہا ہے، ممبر ارسا بلوچستان نے بتایا کہ سکھر بیراج کا گیٹ متاثر ہونے کے بعد سے بلوچستان کے پانی کے کوٹے میں سندھ کی جانب سے کمی کی گئی ہے لیکن سندھ کے علاقوں کی نہروں کو پورا پانی دیا جارہا ہے عبدالحمید نے بتایا کہ محکمہ آب پاشی بلوچستان کی ٹیم نے گذشتہ روز بھی سکھر جاکر محکمہ آب پاشی سندھ کے حکام سے بلوچستان کو کوٹے کے مطابق پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago