ائیرکنڈیشنرز ماحول کو گرم کرنے کا سبب بن رہے ہیں: ماحول


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کا مقابلہ کرنے اور کمروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے لگائے جانے والے ائیر کنڈیشنرز ماحول کو گرم کر نے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر درجہ حررات بھی بڑھا رہے ہیں۔
شہر وں میں جہاں درختوں کی تعداد کم ہوتی جا رہی ہے تو وہی عمارتوں کے باہر ائیر کنڈیشنرز کے آؤٹرز کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔
زرعی یونیورسٹی کے ماہرین ماحولیات کا کہنا ہےکہ ہم اپنے کمروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے باہر کے ماحول کو مسلسل گرم کر رہے ہیں، اے سی ہمارے کمروں کو ٹھنڈا بنا رہے ہوتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ ان کے آؤٹر ماحول کو گرم اور درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بنے رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق تقریباً 60 ڈگری سیلسیس اور اگر بہت گرمی کے موسم میں اے سی کو چلایا جائے، یہ ریپوٹڈ ہی کے 80 ڈگری تک بھی اس کا درجہ حرارت جاتا ہے، ایک صدی میں نصف ڈگری درجہ حرارت صرف ائیر کنڈیشننگ کے باعث بڑھ رہا ہے جو انہتائی سنگین ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ماحول کو ٹھنڈا بنانے کے لیے ائیر کنڈیشنرز کی تعداد یوں ہی بڑھتی رہی تو قدرتی ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
ماحولیاتی ماہرین کی جانب سے کیے جانے والے انتباہ کو نظر انداز کرنے کے بجائے ائیر کنڈیشنرز کے ذریعے ماحول مزید گرم کرنے کے بجائے شہروں میں درختوں کی تعداد بڑھاکر معتدل کرنے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اجلاس میں تاخیر کی وجہ سامنے آ گئی ۔ نجی ٹی…

10 mins ago

وہ وقت جب ایشا دیول نے نازیبا حرکت کرنے والے کو بھیڑ سے نکال کر تھپڑ جڑ دیاتھا

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف بالی ووڈ اداکار دھرمیندرا کی بیٹی اور سنی دیول کی بہن…

25 mins ago

اداکارہ سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سنبل اقبال نے عمرے کی سعادت حاصل…

35 mins ago

افغان حکومت سے براہ راست بات کرنے کا علی امین کا بیان احمقانہ ہے: سابق وزیر خارجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ افغان…

39 mins ago

قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، آئینی بل آج بھی ایجنڈے میں شامل نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے ہوگا۔ عدالتی اصلاحات سےمتعلق…

40 mins ago

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے تیل اور گیس کے ذخائر میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مالی سال 2024 کے اختتام پر خام تیل کے ذخائر میں…

43 mins ago