قیام پاکستان کے بعد سے اب تک صرف 2 سالوں میں بجلی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہباز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے اور صرف 2 سال میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 22 روپے 53 پیسے تک کا تاریخی اضافہ کیا گیا۔
مستقل سرچارج ملاکر 2 سال میں بجلی کےفی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے اور محض 2 سال میں بجلی صارفین پر 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ لاددیا گیا۔
ذرائع وزارت توانائی کے مطابق شہباز حکومت میں پہلی بار بجلی کےگھریلو صارفین پر ماہانہ ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز بھی لگا دیے گئے۔
قیام پاکستان سے لے کرجون 2022 کے ابتدائی 75سال میں کسی بھی وزیر اعظم کےہوتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا صرف 2 سال میں کیا گیا جس کےنتیجے میں شہری مسلسل بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔
ذرائع کےمطابق جولائی2022 سے لے کر جولائی 2024 کے 2 سال کےدوران بجلی کے فی یونٹ میں مجموعی طورپر فی یونٹ 22 روپے53 پیسے اضافہ بنتا ہے تاہم فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے کا مستقل سرچارج ملاکر یہ اضافہ 25 روپے76 پیسے تک بڑھ جاتا ہے۔
اس ہوشربا اضافے پر ایف پی سی سی آئی، ملک بھر کے تمام چیمبرز اور تجارتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں جو کہ آج جمعہ سے ملک گیر پریس کانفرنس اور اگلے ہفتے سے احتجاج کا اعلان کرنے جارہی ہیں۔
پیٹرن انچیف اپٹما گوہر اعجاز اور ایف پی سی سی آئی پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر اہم اعلان کریں گے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago