ایڈہاک ججز کی تقرری؛ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایڈہاک ججز کی تقرری کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج سپریم کورٹ میں ہوگا۔زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کے لیے ایڈہاک ججز کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج 3 بجے سپریم کورٹ میں ہوگا ، جس میں جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کی بطور ایڈہاک جج تقرری پر غور ہوگا ۔
ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا فیصلہ زیر التوا مقدمات میں کمی لانے کے لیے کیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کا 25فیصد فوجداری مقدمات ہیں ۔ ملزمان کے انتقال کے 2، 2 سال کے بعد جیل پٹیشنز سماعت کے لیے مقرر کیے جاننے کا انکشاف ہوا ہے۔ 10 جولائی بدھ کے روز جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں بینچ کے سامنے 45 جیل پٹیشنز سماعت کے لیے مقرر تھیں ۔ 45جیل پٹیشنز میں سے 10 اپیلیں ایسی تھیں جن میں ملزمان انصاف کی توقع لگائے دنیا سے کوچ کرچکے تھے۔
انصاف کے منتظر انتقال کرنے والے سائلین میں محمد عارف،محمد بوٹا، سیف اللہ، فلک شیر،محمدرمضان، عبدالرحمٰن،معین اختر حسین، بخش علی، قاسم محمد، شیراز بٹ شامل ہیں، جن کے انتقال کے بعد ان کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوئیں ۔
28مئی کو جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں بینچ کے سامنے بھی فوجداری کیسز سماعت کے لیے مقرر تھے ۔ 28مئی کو 7 ملزمان ایسے تھے جن کی جیل اپیلیں سماعت کے لیے مقرر ہوئیں، لیکن وہ پہلے ہی انتقال کر چکے تھے۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

8 mins ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

32 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

35 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

48 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

55 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

1 hour ago