کراچی(قدرت روزنامہ) مالی سال 24-2023 میں جاری کھاتے کا خسارہ 68 کروڑ ڈالر رہا، جو 13 سال کا کم ترین خسارہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق درآمدات میں کمی اور ترسیلات میں اضافے سے مالی سال 24-2023 کے دوران جاری کھاتے کے خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جاری کھاتے ( کرنٹ اکاؤنٹ ) کا خسارہ 68 کروڑ ڈالر تک محدود رہا جو مالی سال 23-2022 میں 3 ارب 27 کروڑ ڈالر تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 میں جاری کھاتے کا خسارہ 32 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا، ترسیلات میں 11 فیصد اور تجارتی خسارے میں 6 فیصد کمی نے جاری کھاتے کے خسارے پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…