بلوچستان اسمبلی کے ایم پی ایز لاجز میں غیرمجاز افراد کے رہائش پذیر ہونے کا انکشاف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان صوبائی اسمبلی کے ایم پی ایز لاجز اور فلیٹس میں غیرمجاز افراد کے غیرقانوی طور پررہائش پذیرہونیکاانکشاف ہوا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایم پی ایز،مشیران،پارلیمانی سیکرٹریزکو غیر متعلقہ افراد کو رہائش نہ دینے کا تحریری مراسلہ جاری کردیا۔بلوچستان اسمبلی کے سیکرٹریٹ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں وزراء ،ایم پی ایز،مشیران اور پارلیمانی سیکرٹریزکوبتایا گیا ہے کہ اکثروزراء ،مشیران،پارلیمانی سیکرٹریز،ایم پی ایز نے اپنے فلیٹس میں خور رہائش اختیار کرنے کی بجائے اپنے رشتہ دارٹھہرائے ہوئے ہیں ،اسمبلی ممبران ہاسٹل،لاجزرولز کے مطابق کسی اورکورہائش کیلئے نہیں دے سکتے ہیں، ایم پی ایزلاجز میں غیرقانونی رہائش کے باعث پولیس، اسپیشل برانچ اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سیکیورٹی اسٹاف کو شناخت کے لئے مشکلات کا سامناہے،اس صورتحال کے باعث ایم پی ایزہاسٹل میں آئے روزچوری کی وارداتیں رونماء ہورہی ہیں،وزراء ،مشیران،ایم پی ایزاپنے نام پرالاٹ فلیٹس میں خود رہائش اختیار کریں بصورت دیگر خودرہائش اختیارنہ کرنیوالے ورزاء ، ایم پی ایزکی الاٹمنٹ منسوخ کردی جائیگی۔واضح رہے کہ ایم پی اے لاجز میں ایک خاتون ایم پی اے کاپرس اورایک وزیرکے رشتے دار کی گاڑی چوری ہونیکاواقعہ پیش آچکاہے ۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

2 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

16 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

40 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

57 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago