بولان(قدرت روزنامہ)بولان سمیت مضافاتی علاقوں میں ہونے والی تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش نے گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا، بولان کے دریا اور ندیوں میں اونچے درجے کے سیلابی ریلے، دریائے ناڑی میں 92000 ہزار کیوسک سیلابی ریلہ ریکارڈ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت ضلع بولان میں گزشتہ رات تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جسکے باعث گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا جبکہ بولان کے دریائے اور ندیوں میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ دریائے ناڑی میں 92000 ہزار،پنجرہ بولان ویئر میں 5000 ہزار کیوسک اور مشکاف ویئر میں بھی 5000 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ ریکارڈ کیا گیا دریائے ناڑی کے مضافاتی دیہاتوں کولاچی مٹھڑی حاجی شہر دوسہ لاشاری سمیت دیگر دیہات کے بندات محفوظ رہے جبکہ بارش سے بچہ گاﺅں کے بند کو متاثر کیا ہے اور ڈھاڈر کے علاقہ دامن گاﺅں میں ایک شخص کا مکان گرانے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور مہیر شاہوانی گاﺅں میں معمولی پانی داخل بچاﺅ بند کو مضبوط بنانے کے لئیے عوام اپنی مدد آپکے تحت سرانجام دہی دی اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ر جمیل احمد بلوچ نے صحافیوں کو بتایا کہ مون سون بارشوں سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے تمام محکمے جات کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے مشینری کی کمی کے حوالے سے صوبائی حکومت کو لکھا گیا ہے تمام محدود وسائل میں رہ کر کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پرائیویٹ ڈوزر ہائر کیے جائیں گے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…