وزیراعلیٰ کا دورہ لورالائی، 4 ڈپٹی کمشنروں کو شوکاز، غیر حاضر ملازمین کی برطرفی کے احکامات


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان نے دورہ لورالائی کے موقع پر انتظامیہ کی ابترکارکردگی پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے 4ڈپٹی کمشنروں کو شوکاز،ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو اورغیرحاضر ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی لورالائی ڈویژن کے پہلے دورے پرلورالائی پہنچے تمام انتظامی افسران کے اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرلورالائی،بارکھان،موسیٰ خیل کے پاس انکے علاقوں میں تعینات اساتذہ، ڈاکٹروں اوردیگراہلکاروں کے اعدادو شمار ہی موجود نہیں تھے وزیراعلیٰ نے افسران سے استفسار کیا کہ کتنے ملازمین غیر حاضر ہیں کونسے صحت اور تعلیم کے ادارے کھلے اوربند ہیں انکے اضلاع میں انتظامیہ کی کارکردگی کیا ہے جس پرچاروں ڈپٹی کمشنرز کوئی خاطرخواہ جواب نہیں دے سکے وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چاروں ڈپٹی کمشنرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیااورسیکرٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ہفتہ لورالائی ڈویژن میں قیام کرکے صحت کے مسائل کو حل کریں۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ابتر کارکردگی پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے ایکسیئن کو معطل کردیا جبکہ ڈیوٹی سے غیرحاضرڈاکٹروں اوراساتذہ کو بھی معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔وزیراعلیٰ نے بجٹ تقریر میں کابینہ اورافسران سمیت فیلڈ میں نظرآنے اور تمام ڈو¿یڑن کا دورہ کرنے کا اعلان کیا اس سلسلے کی پہلی کڑی لورالائی ڈویڑن کا دورہ تھاجس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے دیگر اضلاع کے دورے بھی شیڈول ہیں۔

Recent Posts

پاک سوزوکی اب کوئی گاڑی مقبول ترین گریفائٹ گرے رنگ میں نہیں لائے گی، وجہ کیا ہوسکتی ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سوزوکی موٹرز کمپنی نے اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کے لیے…

11 mins ago

مدینہ منورہ میں تاریخی، ثقافتی تقاریب، قدیم سلطنتوں اور اونٹوں کی نیلامی کے خصوصی فیسٹیولز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مدینہ منورہ میں ثقافتی اور تاریخی تقاریب کا آغاز 7 نومبر 2024…

19 mins ago

سپریم کورٹ رجسٹریز سالہا سال خالی رہتی ہیں، ججوں کی تعداد سوچ بچار کے بعد بڑھائی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ…

27 mins ago

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

1 hour ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

2 hours ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

2 hours ago