کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے زلزلے سے متاثرہ علاقے اور ریلیف سرگرمیوں کے لئے ڈویژنل اور سب کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ڈویژنل کمیٹی کی سربراہی کمشنر سبی ڈویژن جبکہ سب کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی کمشنر ہرنائی کریں گے ڈویژنل کمیٹی تمام ریسکیو اور بحالی سرگرمیوں کو یقینی بنائے گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور دیگر امدادی ادارے ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں سب کمیٹی ریلیف آئٹمز کی تقسیم، زلزلے کے باعث سرکاری انفراسٹرکچر اور گھروں کے نقصانات کا اسسمنٹ مکمل کرے گی
آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی سب کمیٹی گھر گھر جا کر نقصانات کا اسسمنٹ کرے گی انہوں نے ہدایت کی ہے کہ سب کمیٹی متاثرہ علاقوں میں خوراک، شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز اور ہاٹ فوڈ کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے انہوں نے ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ ہرنائی زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لئے فوری طور پر معاوضہ دیا جائے معاوضے کی رقم کی ادائیگی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے وزیراعلی نے ہدایت کر تے ہوئے کہاکہ متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے کام کو مزید تیز کرے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…