لورالائی ڈویژن میں پمز کی طرز کا اسپتال تعمیر کیا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعہ کے روز دو روزہ دورے پر لورالائی پہنچے پارلیمانی سیکرٹری میر برکت رند ، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری عمران زرکون اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ موجود تھے وزیراعلی کا لورالائی پہنچنے پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اتمانخیل ،کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز اور دیگر اعلی حکام نے استقبال کیا وزیراعلی کو کمشنر آفس لورالائی پہنچنے پر لیویز کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمانہ سرکاری کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس کو کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز نے امن و امان تعلیم صحت اور آبنوشی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی وزیراعلی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہر صوبے میں اسلام آباد میں قائم پمز ہسپتال کے طرز پر ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا ہے اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ لورالائی ڈویژن میں پمز کی طرز کا ہسپتال تعمیر کیا جائے وزیراعلی نے ٹیچنگ ہسپتال لورالائی اور ڈویژن کے دیگر ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ غیر فعال سکولوں کی مکمل فعالی کے لیے یونین کونسل کی سطح پر ٹیچرز بھرتی کئے جائے انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویڑنل اور ضلعی سطح پر بھرتیاں کانٹریکٹ کی بنیادوں پر عمل میں لائی جائیں وزیراعلی نے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت بھی کیانہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لیے تمام اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن ضروری ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی ڈویڑن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا اورمفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل سے لورالائی ڈویژن میں مجموعی طور پر ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

33 mins ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

45 mins ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

1 hour ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

1 hour ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

2 hours ago