تربت میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے بھوک ہڑتال شروع کردی


تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کو سات دن مکمل، لواحقین نے بھوک ہرتال شروع کردیا، خاتون کی طبیعت بگڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کو سات دن مکمل ہوگئے، لواحقین کا کیمپ ضلعی انتظامیہ کیچ کے دفتر کے سامنے جاری ہے جس سے ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے ساتھ کمشنر مکران، محکمہ خزانہ ،اور ضلع چیئرمین کیچ کا دفتر بھی گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے. لواحقین نے کیمپ کو ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد بھوک ہرتال شروع کردیا،لواحقین کا کہناہے کہ ہمارے پیاروں کو بازیاب نہیں کیاگیا تو ہم مجبوراً احتجاج کے تمام آپشنز پر عمل کریں گے. لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ میں بلیدہ سے لاپتہ جان محمد کی والدہ بی بی شراتون کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ بیہوش ہوگئیں جہاں انہیں طبی امداد دی گئی. کیمپ میں خواتین وبچوں کی بڑی تعداد شامل ہے جو ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں. کیمپ میں بی ایس او پجار،حق دو تحریک اور دیگر سیاسی وسماجی تنظیموں کے رہنماو¿ں نے شرکت کرکے اظہار یکجہتی کیا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ، شہر میں پانی کی سپلائی معطل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، شہر میں پانی…

5 mins ago

قلعہ عبداللہ، چچازاد بھائیوں میں لڑائی، فائرنگ سے 3بھائی جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔…

16 mins ago

کوئٹہ گرلز کالج کی طالبہ نے کالج کی چھت سے چھلانگ لگا دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ گورنمٹ ڈگری گرلز کالج طالبہ کی کالج میں خود کشی کی…

26 mins ago

کروڑوں روپے کی ادویات اور مشینیں خراب کرنے والے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے, اینٹی کرپشن بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)اینٹی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی بلوچستان کے دورہ بی ایم سی کے…

32 mins ago

مستونگ نوجوان شادی کی رات لاپتہ ،بازیاب کیاجائے ،معززین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان شہر مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں شاہوانی قبیلہ کلی عبدالغفار کھڈکوچہ کے…

40 mins ago

خضدار،محکمہ ایجوکیشن کے دو ملازم مسلسل غیر حاضری کی بناپرمعطل

خضدار(قدرت روزنامہ)ضلعی منتظم تعلیم خضدار عابد حسین بلوچ نے فرائض میں غفلت کوتاہی اور مسلسل…

48 mins ago